قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کے تمام، پانچ راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کی ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی دو پوزیشنز حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ تک رسائی حاصل کرلی ہے جو 6 فروری کو اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا انڈر13 نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 10 پوائنٹس جبکہ جنوبی پنجاب نے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے۔ٹورنامنٹ میں 2،2 میچز جیتنے والی وسطی پنجاب اور شمالی علاقہ جات کی ٹیموں کے پوائنٹس4،4 رہے۔
اعظم خان کے ہاتھوں شاہد آفریدی کی دھلائی، سول میڈیا پر میمز کا طوفان