نیشنل ٹی20 کپ: بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست، ناردرن نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ٹی20 کپ: بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست، ناردرن نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
نیشنل ٹی20 کپ: بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست، ناردرن نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اہم میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ علی عمران پلیئر آف سے میچ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور ناردرن کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

ناردرن نے دلچسپ مقابلے میں ٹیبل ٹاپر سینٹرل پنجاب کو ہرادیا

اس سے قبل ناردرن کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور بلوچستان کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ بلوچستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 73 ربز اسکور بنائے جبکہ کپتان امام الحق نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بلوچستان کے بیٹر عمید آصف 17 اور سہیل اختر 16 رنز کے علاوہ کوئی دُہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔ناردرن کے زمان خان نے 3 جبکہ سہیل تنویر، عامر جمال، نعمان علی اور محمد موسیٰ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

بلوچستان کا 186 رنز کا ہدف ناردرن کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ناردرن کی طرف سے علی عمران نے 64، ذیشان ملک نے 53 اور ناصر نواز نے 30 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں جبکہ روحیل نذیر اور سہیل تنویر 10،10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔بلوچستان کا 186 رنز کا ہدف ناردرن کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Related Posts