عالمی برادری افغانستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مدد کرے، معید یوسف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری افغانستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مدد کرے ، معید یوسف
عالمی برادری افغانستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مدد کرے ، معید یوسف

کراچی: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ عالمی برداری افغانستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مدد فراہم کرے۔ اگر افغانستان میں امن نہیں رہے گا تو اس کا اثر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور پاکستان کی معاشی سکیورٹی بہت اہم ہے، قومی سلامتی کا مقصد عوام کو معاشی طور پر مستحکم کرنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں خطے کے مفاد میں نہیں اور بھارت کا رویہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ مناسب نہیں ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، پاکستان کی خطے میں اہم‌ لوکیشن ہے ہمیں اس بات کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ہمیں اپنی اہمیت سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھاکہ پاکستان اور خطے میں امن بہت ضروری ہے، ہمیں وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ رابطے کے فروغ کی ضرورت ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان مشکلات میں ہے اور دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے، اگر افغانستان میں امن نہیں رہےگا تو اس کا اثر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی کارروائی ، جعلی دستاویزات پر ویزہ بنوانے والا انسانی اسمگلر گرفتار

Related Posts