ایف آئی اے کی کارروائی ، جعلی دستاویزات پر ویزہ بنوانے والا انسانی اسمگلر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی ، جعلی دستاویزات پر ویزہ بنانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی ، جعلی دستاویزات پر ویزہ بنانے والا انسانی اسمگلر گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ترکی ایمبسی میں جعلی دستاویزات کی بناء پر ویزہ اپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم شوکت بھٹی ولد چین مسیح انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد کو مقدمہ نمبر 84/21 میں مطلوب تھا کہ جس نے مبینہ طور پہ جعلی بینک دستاویزات کی بنا پہ ترکی ایمبسی اسلام آباد میں ویزہ کے حصول کی درخواست جمع کرائی تھی کہ جس کی ترکی ایمبسی اسلام آباد نے باضابطہ کمپلینٹ کی تھی۔

ڈاریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان کا کہنا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلاخوف و خطر جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایف پی سی سی آئی

Related Posts