لاہور: پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں لکھا ہے کہ “ارشد ندیم پاکستان کے لئے فائنل کھیلے ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ نے خوب محنت کی۔ ان شاء للہ اگلی بار آپ میڈل ٹیبل پر نظر آئیں گے۔”
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا ہے کہ “اولمپکس میں ملک کو امید دلانے اور اتنی دیر تک مقابلہ کرنے پر ارشد نریم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔”
#ArshadNadeem, thank you for giving us hope and taking us this far. Pakistan is proud of you. #Olympics
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 7, 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ “یہ جیت یا ہار نہیں، یہ وہاں پہنچنا اور بہترین طریقے سے لڑنا تھا، یہی وہ چیز ہے جو آپ کو فاتح بناتی ہے، ہم سب کو آپ پر بہت فخر ہے، آپ چیمپئن ہیں۔”
Its not about winning or losing. It’s about getting out there and putting up a fight. That is what makes you a winner! We are all super proud of you champ! ♥️🇵🇰#ArshadNadeem pic.twitter.com/gakkjHy2Fy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 7, 2021
این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا کہ “ارشد ندیم دنیا کے 5 بہترین جیولین پھینکنے والے کھلاڑی بن کر قوم کا دل جیت گئے۔”
ارشد ندیم دنیا کے پانچ بہترین جیولین پھینکنے والے کھلاڑی بن کر قوم کا دل جیت گئے.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 7, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا ہے کہ “ندیم نے اپنی پوری کوشش کی، ایک سچا چیمپئن ہی حقیقی چیمپئن ہوتا ہے۔ وہ لڑتے ہیں جیت جاتے ہیں یا ہار جاتے ہیں، مگر اپنا سب کچھ دے دیتے ہیں۔ آپ پر پوری قوم کو فخر ہے۔”
You tried your best @ArshadJavelin !! Welldone. A true champion is a true champion. They go fight and win or lose, give it their all. You have already made the entire nation proud of you. Better luck next time! #ArshadNadeem#PakistanZindabad
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 7, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لکھا ہے کہ “پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے، انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، لیکن ان کی کاوش پاکستان میں لاکھوں افراد کے حوصلے کو بڑھائے گا۔ پنجاب حکومت نوجوان کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرے گی، ہمارے نوجوان طلحہ طالب اور ارشد ندیم کے نقش قدم پر چل سکیں گے۔”
The whole nation is proud of Arshad Nadeem. He finished in top 5 but his determination will motivate and inspire Millions of Pakistanis.
Punjab Govt will IA ensure more and better sporting facilities for our youth to follow in the footsteps of #TalhaTalib and #ArshadNadeem. 🇵🇰 pic.twitter.com/7xl94idRFZ
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) August 7, 2021
واضح رہے کہ آج کے روز ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلوں میں بھارت کے نیرج چوپڑہ نے سونے کا تمغہ جیتا ہے جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے ہیں۔
ٹوکیو میں اولمپکس گیمز میں جویلین تھرو میں ارشد ندیم پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان کے میڈل جیتے کی امید پیدا ہوئی تھی۔
24 سالہ ارشد ندیم پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپکس گیمز میں جیولن تھرو میں ملک کی نمائندگی کی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اولمپکس میں 1992 میں آخری تمغہ حاصل کیا تھا جب قومی ہاکی ٹیم سپین میں کھیلے گئے بارسلونا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا ایل او سی کا دورہ، آئی ایس پی آر