پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قومی باکسر قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور کے نواحی علاقے پھندو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قومی باکسر جہانزیب خان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں دو ملزمان نے باکسر جہانزیب خان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے، ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول باکسر نے گزشتہ دنوں ملزمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی، مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو لوٹ لیا

دوسری جانب سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن سید کمال خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانزیب خان باکسنگ کا قومی کھلاڑی تھا، مقتول جہانزیب نے 2019میں نیشنل گیمز میں حصہ لیا تھا، وہ 2013سے باکسنگ سے وابستہ تھے۔

Related Posts