قومی احتساب بیورو کی 12 ارب روپے کے کیسز کی تحقیقات کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB approves inquiry against former ministers

کراچی: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب کراچی نے 12 ارب روپے کرپشن کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف تحقیقات اور ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی نیب نجف مرزا کی زیرصدارت صوبائی بورڈ سندھ کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں 12 ارب روپے کے کرپشن کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف چار تحقیقات اور ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ڈی جی ایس بی سی اے) افتخار قائم خانی کے خلاف کروڑوں روپے کے تحقیقات جب کہ کراچی پورٹ کے افسران کیخلاف بھی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کے خلاف 20 کروڑ کا ریفرنس دائر کرنے جب کہ سابق ایم پی اے کامران اختر کے خلاف اختیارات اور عہدے کا ناجائز استعمال کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

Related Posts