قوم مولانا کو کسی صورت کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دیگی،فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان
ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قوم اب کسی صورت مولانا فضل الرحمٰن کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی، مولانا دینی مدارس کے معصوم طلباء کو سڑکوں پر لا کر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب عوام اب مکمل طور پر بیدار ہو چکے ہیں، ماضی میں وہ کرپٹ سیاستدانوں کے کرتوت دیکھ چکے ہیں اور اب آپ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ان کرپٹ حکمرانوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کرپشن زدہ سارے چہرے آپ کو ایک کنٹینر پر نظر آئیں گے، فردوس عاشق اعوان

قوم اب کسی صورت مولانا فضل الرحمٰن کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی دینی مدارس کے معصوم طلباء کو سڑکوں پر لاکر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔۔

مولانا اسلام آبادمیں کھڑے ہوکر قومی اداروں پر پر زبان درازی کررہے ہیں،مولانا صاحب قومی اداروں پر تو دشمن حملہ آور ہوتے ہیں آپ کا کیا ایجنڈاہے؟
سیاسی بونے ایک ایک کرکے محض اس لیے اچھل کود میں مصروف ہے کہ خود کو احتسابی شکنجے سے بچا لیں۔

فردوس اعوان کا کہنا ہے کہ انہیں فقط ذاتی مفادات عزیز ہے ملک و قوم اور عوام کا نہ تو انہیں پہلے خیال تھا نہ اب ہے اور نہ ہی یہ کبھی ملکی مفاد کا سوچ سکتے ہیں۔وزیراعظم نہ تو ان کے ساتھ ڈیل کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی انہیں ڈھیل دینے کو۔

Related Posts