اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں 28 فروری (پیر) سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی جس میں 22 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 10 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان میں مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پنجاب میں، حکومت نے 10 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے، 150,000 سے زائد پولیو ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے 10 ہزار کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 70 ہزار انسداد پولیو ورکرز اور 10 ہزار انسداد پولیو سپروائزر مہم میں حصہ لیں گے۔
حال ہی میں، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اسلام آباد کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر نتیجہ خیز بات چیت کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے847نئے کیسز رپورٹ، 20مزید شہری جاں بحق