ملک بھر میں عیدالفطر روایتی جوش وجذبے کیساتھ منائی جارہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nation celebrates Eid-ul-Fitr with religious zeal, fervor

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :آج پورے ملک میں عیدالفطر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ، کورونا وائرس اور دو روز قبل ہونے والے طیارہ حادثہ کے بعد سادگی کا عنصر نمایاں  ہے۔

تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں مساجد اور عید گاہوں میں عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جبکہ سماجی دوری اور دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا۔

علمائے کرام نے اپنے خطبات میں عید الفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی اورملک کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعا کی گئی ہے۔

کشمیر اور فلسطین سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کی جلد آزادی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیر اعظم کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

ملک میں  کورونا وائرس کی وباء اور جمعہ کے روز طیارہ حادثے میں 97 ہلاکتوں کے باعث ملک کی فضاء سوگوار ہے اور امسال عید پر زیادہ جوش وخروش دکھائی نہیں دے رہا۔

Related Posts