شہری ہوشیار!!! عید کی چھٹیوں میں سورج بھی بھرپور تیور دکھائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

heatwave in karachi
کراچی میں سخت گرمی پڑے گی،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

لاہور :کراچی ،اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی حصوں میں آج عیدالفطر کے دوران موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر گرم اور خشک موسم کی توقع ہے۔

لاہور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔سری نگر میں پارہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

میٹ آفس نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر منائی جارہی ہے لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر تفریحی مقامات، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی عید منارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں عیدالفطر روایتی جوش وجذبے کیساتھ منائی جارہی ہے

محکمہ موسمیات نے عوام سے موسم کی حدت کے باعث اپنے گھروں میں رہنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت بھی دی ہے۔

Related Posts