حکومت گراؤ تحریک، وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی استعفیٰ جمع کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت گراؤ تحریک، وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی استعفیٰ جمع کرادیا
حکومت گراؤ تحریک، وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی استعفیٰ جمع کرادیا

کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت گراؤ تحریک کے تحت اراکینِ اسمبلی اور وزراء کی طرف سے استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت وزیرِ اعلیٰ سندھ ناصر حسین شاہ بھی مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں۔

پیپلز پارٹی کے اراکینِ اسمبلی، وزراء کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے اراکینِ اسمبلی نے بھی استعفے جمع کرادئیے۔ جے یو آئی، پی پی پی اور بی این پی کے اراکین نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوادئیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما و وزیرِ اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے بھی آج اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کے حوالے کیا۔ وزیرِ اطلاعات سندھ کا استعفیٰ بلاول ہاؤس میں جمع کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ ڈی سی لاہور 

Related Posts