آزاد کشمیر انتخابات، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ناصر حسین شاہ
آزاد کشمیر انتخابات، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت اور گزشتہ ن لیگی حکومت بھی کشمیریوں کیلئے کچھ نہ کرسکی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سروے زمینی حقائق سے تعلق نہیں رکھتے اور کچھ حلقے اس طرح کے پولز منعقد کرتے ہیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ چاہے کراچی کے حلقہ این اے 249 کی بات کی جائے یا نوشہرہ کی، ایسے سرویز کی حقیقت بے نقاب ہوچکی ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کشمیریوں کو اچھی طرح علم ہے کہ 5سال میں ن لیگی یا 3سال میں پی ٹی آئی حکومت ان کیلئے کچھ نہ کرسکی، ان کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کیلئے چیئرمین پی پی پی کی ہمشیرہ اور سابق صدر کی صاحبزادی کو میدانِ عمل میں اتاردیا، آصفہ بھٹو آزاد کشمیر پہنچ گئیں۔

 چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ذمہ داری آصفہ نے سنبھال لی۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے مظفر آباد میں ریلی اور جلسے سے خطاب کیا۔

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو نے 17 جولائی کے روز کوہالہ پل سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پی پی پی کارکنان اور دیگر شرکائے ریلی سے خطاب کیا اور کارکنان کا لہو گرمایا۔

آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں میں ریلیوں کے بعد جلسے کا آغاز شام 4 بجے ہوا۔ آصفہ بھٹو کے خطاب سے پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر انتخابات میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ 

مزید پڑھیں: آزاد کشمیرانتخابات،پی پی پی نے آصفہ بھٹو کو میدان میں اتاردیا

Related Posts