اندازہ نہیں تھا کہ پی ایس ایل 6 کے ترانے پر اتنا پیار ملے گا۔نصیبو لعل

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اندازہ نہیں تھا کہ پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانے پر اتنا پیار ملے گا۔نصیبو لعل
اندازہ نہیں تھا کہ پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانے پر اتنا پیار ملے گا۔نصیبو لعل

پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میرا گانے کے بعد گلوکارہ نصیبو لعل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ترانہ گانے پر عوام سے اتنا پیار ملے گا، یہ میری زندگی کا مشکل ترین گانا ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 پر جہاں عوام کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر تنقید کی، وہیں یو ٹیوب پر اسے ناپسند سے کہیں زیادہ تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا۔ نصیبو لعل نے مداحوں کیلئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا کہ مجھے کسی نے ترانہ گانے کے قابل بھی نہیں سمجھا ، پی ایس ایل 6 کے ترانے میں ہائر نوڈز (اونچے سُر) دئیے گئے اور یہ سب سے مشکل گانا رہا۔

گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا کہ مجھے پی ایس کہنا نہیں آتا، نہ ہی اس کے مطلب سے واقف ہوں۔ پھر بھی گانے کے بعد لوگوں نے بہت پیار اور محبت سے نوازا۔ اتنا پیار اور محبت میرے تصور میں بھی نہیں تھی۔

نصیبو لعل نے کہا کہ اگر مجھے کہا جائے کہ ہر سال پی ایس ایل کا گانا تم گاؤ گی تو میں سخت محنت کروں گی۔ جب یہ گانا گایا تو ڈر رہی تھی کہ کہیں فلاپ نہ ہوجائے۔ جن لوگوں نے پسند کیا، ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔گانا اپنے وطن پاکستان کیلئے گایا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 ترانے پر عوامی تنقید ، اصل مسئلہ کیا ہے؟

Related Posts