ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا
ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

سماجی اربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ میرے اہلِ خانہ میرے لیے زیادہ اہم ہیں، اس لیے مستقبل میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا۔

قومی باؤلنگ کوچ نے کہا کہ آج صبح مجھے علم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ سے کسی نے نازیبا ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کرتے ہوئے لائیک کردیا ہے جس  پر مجھے شدید افسوس اور تکلیف ہوئی۔

وقار یونس نے کہا کہ میرے اہلِ خانہ کیلئے اور خود میرے لیے یہ انتہائی شرمناک اور قابلِ افسوس موقع ہے جبکہ میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہلے بھی ہیک کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ 

 


 

Related Posts