اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت اس شخص کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے جس نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا جبکہ آج بھارت پر ایک شدت پسند حکومت مسلط ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ مہاتما گاندھی جیسے برصغیر کے عظیم رہنما کے پیروکار کہلانے والے بھارت پر شدت پسند حکومت کا راج ہے جبکہ یہ لوگ گوڈسے کے نظرئیے کی پیروی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حملے کی تیاریاں کرنے والے بھارت کو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔صدر آزاد کشمیر
فواد چوہدری نے کہا کہ گوڈسے وہی شخص ہے جس نے مہاتما گاندھی کو قتل کردیا تھا جبکہ نریندر مودی اور بھارتی حکومت آر ایس ایس کی توسیع کے سوا کوئی حیثیت نہیں رکھتے جو گاندھی کے قاتل کا نظریہ ہے۔
Today is a Birthday of Mahatma Gandhi, a great leader of subcontinent,its so sad to see that today India is under an extremist regime. These fellows represent legacy of Godse murderer of Gandhi G. PM Modi and his regime is nothing but extension of RSS philosphy. #Gandhi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 2, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بنیادی نظریہ ختم ہوچکا ہے جبکہ پارٹی کے آدھے رہنما پی ٹی ایم اور آدھے جیئے سندھ کو قابل تقلید سمجھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس سیاسی نظرئیے کے تحت پیپلز پارٹی ایک قوت بن کر اُبھری اس کے اختتام کے باعث پیپلز پارٹی رہنما یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اب آگے کیا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: آدھے پی پی رہنما پی ٹی ایم اور آدھے جیئے سندھ کو قابل تقلید سمجھتے ہیں۔فواد چوہدری