پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نے 8849 میٹر بلند چوٹی کو آج 14 مئی اتوار کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر سر کیا۔

پاکستانی خاتون نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئیں۔وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

مزید پڑھیں:دورۂ آسٹریلیا، پاکستان کینگروز کے خلاف 3 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا

پاکستانی خاتون نائلہ کیانی اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر چکی ہیں،نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔اس حوالے سے وہ پر عزم ہیں۔

Related Posts