کراچی سے اغوا کیے گئے سینئر صحافی نفیس نعیم گھر واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے اغوا کیے گئے سینئر صحافی نفیس نعیم گھر واپس پہنچ گئے
کراچی سے اغوا کیے گئے سینئر صحافی نفیس نعیم گھر واپس پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ کیے گئے سینئر صحافی نفیس نعیم اپنے گھر ناظم آباد واپس پہنچ گئے جہاں سے انہیں اغواء کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو 12 گھنٹے بعد رہائی مل گئی۔ ناظم آباد میں سادہ لباس افراد انہیں ان کے گھر کے قریب سے لے کر کسی نامعلوم مقام کی طرف چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کے مطیع اللہ جان پر الزام پر صحافیوں کا احتجاج

نفیس نعیم کے بھائی نے گلبہار تھانے میں اپنے بھائی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا۔ سوشل میڈیا پر بھی نفیس نعیم کے حق میں متعدد صحافیوں اور دیگر مشہور شخصیات نے آواز بلند کی تھی۔

سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سادہ لباس افراد نے نفیس نعیم کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور روانہ ہو گئے۔ تاہم نفیس نعیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان میں صحافتی پیشے سے وابستہ افراد کیلئے فضا ہمیشہ سے سازگار نہیں رہی۔ مختلف ادوار میں اخبارات اور میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے خلاف محاذ آرائی اور الزامات کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ 

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے معروف صحافی مطیع اللہ جان پر پیسے لینے کے الزام اور نازیبا زبان کے استعمال پر صحافی برادری نے احتجاج کیا اور  فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

آج سے 2 ماہ قبل سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کی کارروائی کے حوالےسے ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری میڈیا سے گفتگوکے دوران ناراض ہو گئے تھے۔

Related Posts