اسلام آباد:چیئرمین نادرا کی قیادت میں نادرا عوام کی سہولت کے لئے کئی جدت آمیز سہولیات اور خدمات متعارف کرا چکا ہے ۔
اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے نادرا نے ایس ایم ایس سروس کی شکل میں ایک اور عوام دوست سہولت متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے شہریوں کو ان کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے یاددہانی ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے ۔
جن کی بدولت وہ اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کرا سکیں گے اور ب فارم کے مطابق اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے پر شناختی کارڈ بنوانے کیلئے یاد دہانی ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔
مزید پڑھیں : سینیٹر حمد اللہ کی شہریت بحال، ٹی وی چینل جانے پر عائد پابندی بھی ختم