اسلام آباد:پاکستان میں رہنے والے تارکین وطن کیلئے 8 سال بعد نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز کردیا گیا۔
15 دن بعد پہلا نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہری کو مل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا، ملک میں رہنے والے تارکین وطن کو8 سال بعد نادراکارڈ کے پراسیس کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع نادرا کے مطابق 15 دن بعد پہلا نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہری کو مل جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے تینوں میگاسینٹر میں نارا کارڈ پراسیس کیا جارہا ہے۔
8 سال بعد اورنگی کے رہائشی کا نادرا کے رجسٹریشن کارڈ کا پراسیس کیا گیا۔وزیراعظم نے13 اگست کو نادرا اور ورک پرمٹ کارڈ کے اجرا کا افتتاح کیا تھا۔
نادراذرائع کے مطابق نادرا کے پاس ایک لاکھ 20 ہزار افراد کا ڈیٹاموجودہے، نادرا کارڈ سے تارکین وطن کے بچے9 ویں جماعت کے بعد بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: این سی او سی نے 30 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی