اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مبینہ دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی بائیو میٹرک ڈیٹا محفوظ ہے۔ اسے ہیک نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے ایف آئی اے کے مبینہ دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے شہریوں کا بائیو میٹرک ڈیٹا بالکل محفوظ ہے۔ برطانوی میڈیا (انڈپینڈنٹ اردو) نے دعویٰ کیا تھا کہ ایف آئی اے نے قائمہ کمیٹی کو ڈیٹا ہیک ہونے کا بتایا۔
نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوگیا، ایف آئی اے کا انکشاف
ریاست کو بلیک میل کرنیکا سلسلہ بند ہونا چاہیے
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے قائمہ کمیٹی کو آگہی دیتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے جس کے باعث ہیکرز بہت آسانی سے آن لائن فراڈ کرکے لوگوں کے آن لائن اکاؤنٹ اور شناخت سمیت دیگر ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کے حوالے سے اقدامات کا بتایا۔
گزشتہ روز سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا کہ ادارے کا ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے،اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مارکیٹ میں جعلی سموں کی بھرمار ہے۔