اداکارہ میرا کا اسکینڈل بنانے پر اصرار، نادیہ خان نے بھید کھول دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اداکارہ میرا کے ساتھ ملاقاتوں سے متعلق اہم انکشافات کردیئے، اداکارہ میرا کے علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بنانے پر اصرار سے متعلق بھی راز کھول دیئے۔

اداکارہ نادیہ خان کا فضاء علی کے شو میں شرکت کے موقع پر لیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے نادیہ خان سے سوال کیاکہ میرا جی سے متعلق کچھ بتائیے جو آپ کے شو کیلئے آئیں لیکن اسٹوڈیو تک نہیں آئیں اور شور شرابہ کرنے کے بعدو اپس چلی گئیں۔فضاء علی کے سوال پر نادیہ خان نے اعتراف کیا  کہ ایسا ہوا تھا لیکن پھر میرا سے صلح ہوگئی تھی۔

نادیہ خان نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا تھا کہ کوئی مہمان شو کے باہر کھڑا یہ کہہ رہا ہو کہ میں یہاں کیوں ہوں مجھے تو یہاں آنا ہی نہیں تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میرا کو شو میں باقاعدہ معاوضہ دے کر اور ان کے مینیجر سے رابطہ کرنے کے بعد دوسرے شہر سے بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے آکر کہاکہ میں کون ہوں،کیوں ہوں، یہاں مجھے تو آنا ہی نہیں تھا۔

نادیہ خان نے کہا کہ میرا کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ ان سے جب بھی ملاقات ہو ایسا لگتا ہے کہ جیسے پہلی بار ملی ہوں، میں ہمیشہ میرا سے ملتی رہی لیکن اس کے باوجود کبھی کبھی میرا مجھے پہچاننے سے انکار کردیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الاضحی کی مبارکباد

اداکارہ نے کہا کہ جو ہم کامیڈی کے لیے اتنی محنت کرتے ہیں میرا کے پاس قدرتی طور پر وہ چیز موجود ہے، ہم محنت کرکے ویڈیوز بناتے ہیں تب بھی ہزاروں ویوز ہوتے ہیں لیکن اگر میرا نارمل بات بھی کرلیں تو ملین ویوز آجاتے ہیں۔

نادیہ خان نے بتایا کہ ایک شو پر میرا نے مجھ سے مزید مزے کی باتیں کی، شو جاری تھا اور سپرا سٹارعلی ظفر پرفارم کررہے تھے، میرا آئیں اور سوال کیا کہ اس وقت لڑکوں میں سب سے زیادہ ہاٹ کون ہے؟ میں نے علی ظفر کانام لیا تو کہنے لگیں میرا اس کے ساتھ اسکینڈل بناؤ اور ابھی اعلان کرو کچھ بھی میرے اور علی ظفر کے بارے میں، میں ابھی جارہی ہوں اسٹیج پر لیکن جب میں نے ایسا کوئی بھی اعلان کرنے کیلئے ٹال مٹول کی تو وہ خود اسٹیج پر پہنچ گئیں اور علی ظفر کے قریب ہوکر پرفارم کرنے لگیں۔

Related Posts