نادیہ خان کی علیزے کو بیرونِ ملک روانہ ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادیہ خان کی علیزے کو بیرونِ ملک روانہ ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام
نادیہ خان کی علیزے کو بیرونِ ملک روانہ ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی علیزے کو بیرونِ ملک روانہ ہونے سے روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے سرکاری ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی کی جس میں ان کی بیٹی علیزے بھی شریک ہوئیں۔ شو کے دوران بیٹی کو بیرونِ ملک بھیجنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان آبدیدہ ہوگئیں۔

سرکاری ٹی وی شو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ میری بیٹی علیزے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے کینیڈا جارہی ہے جبکہ میں چاہتی ہوں کہ وہ اپنی تعلیم اپنے وطن پاکستان میں رہ کر مکمل کر لے لیکن میری بیٹی نہیں مانی۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اسلاموفوبیا کے خدشات کے پیشِ نظر میری بہت کوشش رہی کہ علیزے ملک سے باہر نہ جائے لیکن میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ میں نے اسے ڈراموں میں کام کی تجویز بھی دی۔

اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ ڈراموں میں کام کرنے کیلئے میں نے علیزے کی ملاقات شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات سے کرائی لیکن گریڈ اچھے ہونے کی وجہ سے علیزے کا داخلہ کینیڈا کی یونیورسٹی میں ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی فیصل راؤ پر فراڈ کے الزامات اور حیران کن انکشافات کے ساتھ منظرِ عام پر آگئی۔

 فیصل راؤ کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے نادیہ کو فیصل راؤ کی تیسری بیوی قرار دیتے ہوئے رواں برس فروری کے دوران کہا کہ فیصل راؤ ایک فراڈ انسان ہیں۔ لبنیٰ فاروق نے یوٹیوب چینل پر فیصل راؤ کے خلاف ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

مزید پڑھیں: نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی منظرِ عام پر آگئی 

Related Posts