پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہوگئیں۔
یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شوبز شخصیات نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے اپنی رائے دی، ویڈیو میں ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ اگست میں ان کی فیملی آدھے مہینے گھر میں تھی ہی نہیں پھر بھی بجلی کا بل ایک لاکھ روپے آیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گھر میں دن کے اوقات میں اے سی استعمال نہیں کرتیں، رات کو پوری فیملی ایک کمرے میں سوتی ہے اور صرف ایک اے سی استعمال ہوتا ہے۔
ندا یاسر کے مطابق وہ بھی گھر میں سولر سسٹم لگوانے کا سوچ رہی ہیں لیکن سولر بہت زیادہ مہنگا ہوگیا ہے، جو پہلے آٹھ لاکھ کا تھا، پھر 15 کا ہوا، اب سنا ہے 22 یا 25 لاکھ کا ہوگیا ہے۔
پیٹرول سے متعلق سوال پر ندا یاسر نے کہا کہ ان کے گھر میں 4 گاڑیاں تھیں، پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد انہوں نے دو گاڑیاں فروخت دیں، کچھ روز قبل انہوں نے 25 ہزار روپے میں فُل ٹینک پیٹرول ڈلوایا تھا جسے وہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔