کراچی:قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو جعلی اکائونٹ کیس میں 4 دسمبر کو طلب کرلیا، قائم علی شاہ نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔نیب سے جاری نوٹس میں قائم علی شاہ کو 4دسمبرکو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے ایف آئی اے کو مہلت دے دی ہے۔
پیرکواومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے سے پوچھا جائے کتنی انکوائریز چلائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :سندھ حکومت کا نیب آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان