خورشید شاہ کی رہائی سے قبل نیب نے ریفرنس دائر کردیا، کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خورشید شاہ کی رہائی سے قبل نیب نے ریفرنس دائر کردیا، کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام عائد
خورشید شاہ کی رہائی سے قبل نیب نے ریفرنس دائر کردیا، کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام عائد

پیپلز پارٹی رہنما و رکن اسمبلی خورشید شاہ کی رہائی کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم حرکت میں آگئی، رہائی عمل میں آنے سے قبل ریفرنس دائر کردیا گیا جس میں پی پی رہنما پر کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام عائد ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم کی طرف سے داخل کیا گیا ریفرنس کروڑوں کی کرپشن پر دستاویزات فراہم کرتا ہے۔ ریفرنس کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی خورشید شاہ نے 1 سو 23 کروڑ روپے کی خوردبرد کی۔

ایم این اے خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس میں ان کی 2 بیگمات، فرخ شاہ اور زیرک شاہ نامی  بیٹوں، بھتیجے اویس قادر شاہ اور دیگر سمیت کل 18 افراد نامزد ہیں جن پر بدعنوانی کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  پی پی پی رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کے دوران انہیں ضمانت منظور ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے بعد سکھر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے جھوٹے مقدمات سے نہیں جھکائے جاسکتے، مشکل حالات میں خورشید شاہ کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی رہنما نے جرات مندی سے مقدمے کا سامنا کیا۔ رکنِ قومی اسمبلی خورشید شاہ کا حوصلہ لائقِ تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی خورشید شاہ سے ملاقات، ضمانت پر مبارکباد

Related Posts