نیب نے معروف بزنس مین میر شکیل الرحمن کو حراست میں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب نے معروف بزنس مین میر شکیل الرحمن کو حراست میں لے لیا
نیب نے معروف بزنس مین میر شکیل الرحمن کو حراست میں لے لیا

لاہور: نیب لاہور نے معروف بزنس مین میر شکیل الرحمن کو پیشی کے موقع پر اپنی حراست میں لے لیا۔

میر شکیل الرحمن پر سابق وزیر اعظم نواز شریف سے 54پلاٹس رعایت پر حاصل کرنے کا الزام ہے‘ جس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی میر شکیل الرحمن سے 5مارچ کو 2گھنٹے تفتیش کی گئی تھی‘ میر شکیل الرحمن آج دوسری بار نیب کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے پیش ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق میر شکیل الرحمن غیر قانونی پلاٹوں سے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات نہیں دے پائے‘ جس کے بعد نیب نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

Related Posts