بدعنوانی کے بڑے مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ  ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، میگا کرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کاکہناتھا کہ نیب نے گزشتہ 22 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے، 22ماہ میں600ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے، نیب کی احتساب عدالتوں میں سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فی صد ہے جو کسی بھی دوسرے اینٹی کرپشن ادارےسےزیادہ ہے ۔

چیئرمین نیب کے مطابق مضاربہ اورمشارکہ اسکینڈل میں ملوث 43 ملزمان کو پکڑا گیا اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو اربوں روپے واپس دلوائے گئے، انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ اس کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں،  گیلپ اورگیلانی سروے کے مطابق 59  فیصد افراد نے نیب کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا جو عوام کے اعتماد کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، نیب کے اس وقت 1210 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیر التواء ہیں جن میں جلد سماعت کے لیے متعلقہ احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts