چیئرمین نیب نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دےدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB chairman approves inquiry into sugar, flour scandal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گندم اور چینی کے اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران شرکاء نے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے ، مبینہ اسمگلنگ اور سبسڈی کے معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین ، پراسیکیوٹر جنرل احتساب ، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ شوگر اور گندم کا بحران ایک ایک بڑااسکینڈل ہے اور احتساب بیورو اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے شروع میں چینی اور گندم کے بحرانوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی رپورٹ عام کی تھی۔

مزید پڑھیں:آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داران عمران خان کے قریبی ساتھی نکلے، اب کیا ہوگا ؟

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں  پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ،کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ریور گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ اور میگا کرپشن کیسز کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنے کا بھی اختیار دیدیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف شکایات متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کی منظوری دی۔

Related Posts