قومی اسمبلی کا اجلاس پیر11 اپریل کوسہ پہر 3 بجے طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA session to be held on Monday

اسلام آباد : پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سید فخر امام کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیر کو سہ پہر تین بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی مدت ڈیڑھ سے دو گھنٹے ہوگی۔ خصوصی سیشن کا تعلق صرف کورونا وائرس سے ہوگا ، جس میں سوالات ، استحقاق کی تحریک اور ملتوی تحریک کاکوئی وقفہ نہیں ہوگا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ پریس گیلری کے سوا کوئی وزٹر گیلری نہیں کھلے گی۔

مزید پڑھیں: اٹھارہویں آئینی ترمیم پر وفاق اور سندھ حکومت کی چپقلش، وجوہات کیا ہیں؟

وزیر خارجہ نے کہا کہ بجٹ اجلاس پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

Related Posts