میانمار، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کے بعد فوجیوں کے کورٹ مارشل کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

myanmar court marshal
میانمار، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کے بعد فوجیوں کے کورٹ مارشل کا آغاز

ینگون: میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کیے جانے والے مظالم کی تحقیقات کے بعد فوجیوں کے خلاف غیرمعمولی کورٹ مارشل کا آغاز کردیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اگست 2017 میں میانمار کی فوج کی جانب سے کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا پڑوسی ملک بنگلہ دیش فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے جسے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے نسل کشی کے ارادے سے سزا دینا قرار دیا تھا۔

میانمار کی ریاست رخائن میں سپاہیوں، پولیس اہلکاروں اور بدھ مت کے دیہی علاقوں میں موجود افراد پر روہنگیا مسلمانوں پر دہشت کرنے، قتل کرنے اور گینگ ریپ کے الزامات ہیں جس کے باعث سیکڑوں گاؤں اجڑ گئے۔

دوسری جانب میانمار کا کہنا تھا کہ ان کی فوج سیکیورٹی پوسٹس پر حملہ کرنے والے جنگجوؤں کے خلاف قانونی مہم کے تحت کریک ڈاؤن کررہی تھی۔میانمار کے ترجمان ڑا من ٹن نے بتایا کہ گو ڈا پائین گاؤں میں تعینات ریجمنٹ کے افسران اور سپاہی اس مہم کے قوانین پر عمل کرنے میں کمزور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کے حراستی مراکز پر تنقید کرنیوالے ٹک ٹاک لڑکی کی ویڈیو وائرل

علاوہ ازیں ویب سائٹ پر جاری بیان میں میانمار کی فوج نے کہا کہ جن فوجیوں کا کورٹ مارشل کیا گیا وہ گو ڈار پائین گاؤں میں پیش آنے والے حادثات میں ملوث تھے۔خیال رہے کہ میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر عالمی دباؤ کا سامنا ہے اور دنیا بھر کی عدالتوں میں اس کے خلاف کیسز دائر کیے گئے ہیں۔

میانمار کی رہنما اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی دسمبر میں عالمی عدالت انصاف میں شروع ہونے والی سماعت میں ہیگ جائیں گی۔

11 نومبر کو گیمبیا نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں مسلم اقلیت کے خلاف مبینہ نسل کشی پر میانمار کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی۔جس کے چند روز بعد انٹرنیشنل کرمنل کورٹ ( آئی سی سی) نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کی تحقیقات سے متعلق پروسیکیوشن درخواست منظور کی تھی۔

Related Posts