ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کے چاہنے والوں اور پیاروں نے انہیں ہمیشہ آگے بڑھنے اور کچھ بننے کیلئے پوری مدد اور حوصلہ افزائی کی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزانے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب میں نے ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا ، بہت سے لوگ اس کھیل کو کھیلنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ویمن ہونے پر بہت فخر ہے کیونکہ میں نے بہت سی لڑکیوں کو کھیل کو بطور پیشہ انتخاب کرنے کی ترغیب دی ہے۔
سپورٹ سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور بہن ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہیں اورمیں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس ایک خاندان ہے جس نے ٹینس کورٹ کے اندر اور باہر میرے ہر فیصلے میں میری مدد کی ہے۔
مزید پڑھیں:ماؤں کو بچوں کی خواہشات سے متعلق لاحق پریشانیاں، ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کردی