چکن کارن سوپ کے بعد گولیمار میں دستیاب مٹن یخنی سوپ پیئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاتی ہوئی سردی کی پسندیدہ سوغات، گولیمار میں دستیاب مٹن یخنی سوپ
جاتی ہوئی سردی کی پسندیدہ سوغات، گولیمار میں دستیاب مٹن یخنی سوپ

گولیمار میں دستیاب مٹن سوپ بھی ایک ایسی ہی سوغات ہے جو کراچی سمیت ملک بھر میں پسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔ سردیوں کا آغاز ہوتے ہی شہریوں کا ہجوم یخنی کے اسٹالز کا رخ کر لیتا ہے۔لوگ یخنی کی چسکیاں لیتے ہوئے اپنے گھریلو مسائل اور ملک کی سیاست پر بھی گفتگو کرتے ہیں۔ 

زیادہ تر کراچی کے شہری مرغی کی یخنی سے واقف ہیں اور مٹن کا گوشت مہنگا ہونے کے باعث متعدد علاقوں میں مٹن سوپ کی دستیابی کا کوئی تصور ہی نہیں، اسٹالز لگانا تو دور کی بات، مٹن سوپ خاص طور پر خریدنے کیلئے ہوٹلز کی بجائے کسی خاص ریستوران کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

چاند چکن کارن سوپ والے سادہ مرغی کا سوپ 50 روپے میں، انڈے کے ہمراہ 80 روپے میں، مٹن کا سوپ 150 روپے میں جبکہ انڈے کے ہمراہ مٹن سوپ 180 روپے فی کپ فروخت کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یخنی کے دام مناسب اور ذائقہ لاجواب ہے۔ 

شام کے وقت بڑی تعداد میں لڑکے بالے، پیشہ ور نوجوان اور ریٹائرڈ شہری یخنی پینے کیلئے جمع ہوجاتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کی ایک پختہ روایت بنتی جارہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ایک ہی علاقے میں متعدد جگہ یخنی کی دستیابی معمول کی بات بن گئی ہے۔

Related Posts