کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت نے عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہے، مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا کارکن شہید ہواہے، ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال
ہمارا کارکن شہید ہواہے، ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر آئیں اور عوام کو واضح پالیسی دیں، یہ حکمرانوں کی غفلت اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قومی مفادات پر زاتی اور سیاسی مفادات کو ترجیح دی جسکی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچے کہ اب وفاقی حکومت نے عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں ایک جانب وفاق پر سارا ملبہ ڈال رہی ہیں تو دوسری جانب وفاق سابقہ حکومتوں پر الزامات لگارہا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا ہے کہ ان حالات میں عوام پوچھ رہی ہے کہ موجودہ حکومت کہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے علاقوں میں قرنطینہ سینٹرز بنانے کے لیے موزوں عمارتیں تلاش کر کے رکھیں تاکہ وقت ضرورت عوام کے لیے امدادی سرگرمیاں کی جا سکیں، حکومت غائب ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 85 ہزار264 افراد متاثر، 1 ہزار 770 جاں بحق

پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت راشن بانٹنے، پبلک مقامات پر اسپرے کرنے اور دیگر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ حکمران اب بھی اپنا قبلہ درست کریں تو پاک سرزمین پارٹی انکی بھرپور حمایت کرے گی۔

Related Posts