مسلمانوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جمائما کا وین جونز کو حوصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلمانوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جمائما کا وین جونز کو حوصلہ
مسلمانوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جمائما کا وین جونز کو حوصلہ

لندن:برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما خان نے جوبائیڈن کی جیت پر جذباتی ہونے والے معروف اینکر وین جونز کو حوصلہ دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے لکھا ہے کہ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔

انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کے میزبان وین جونز جو بائیڈن کی جیت کی خبر پر جذباتی ہو گئے تھے اور دورانِ نشریات رو پڑے تھے، کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہی کے الفاظ اپنے ٹوئٹ میں بھی لکھے۔

خیال رہے کہ وین جونز نے نشریات کے دوران کہا تھا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات میں ٹرمپ کو بدترین شکست، سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کی بھرمار

Related Posts