مسلمان بھارت میں ہندوؤں کے غلام بن کر ہی رہ سکتے ہیں، ہندو انتہا پسند رہنما کی بڑھکیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انتہا پسند ہندو رہنما ساورکر کا جانشین مسلم دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گیا، وینایک دامودر ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر نے بھارتی مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا ہی مطالبہ کر دیا۔

رنجیت ساورکر نے کہا کہ ہندو صرف ہندووٴں کے ساتھ لین دین، کاروبار اور تجارت کریں۔ انتہا پسند ہندو رہنما رنجیت ساورکر کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے مکمل بائیکاٹ اور خاتمے سے ہی حقیقی ہندوستان قائم ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی خاتون کا امریکی یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کا اعزاز

خیال رہے کہ وینایک دامودر ساورکر نے ہٹلر کے نازی نظریے سے متاثر ہوکر ہندوتوا کی بنیاد رکھی تھی۔

انتہا پسند ہندو رہنما نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہٹلر کے طریقے اپنانے ہوں گے۔ رنجیت ساورکر کے مطابق مسلمان بھارت میں صرف ہندوؤں کے غلام بن کر رہ سکتے ہیں ۔

وینایک دامودر ساورکر کو ہٹلرنے اپنی کتاب ”میری جدوجہد“ بھی تحفہ کی تھی۔ 1948 میں ساورکر کو نتھورام گوڈسے کو مہاتما گاندھی کے قتل پر اکسانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Posts