ترکی، ملائیشیا، ایران اورقطر کا بارٹر سسٹم اور سونے میں تجارت کرنے پر غور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kuala Lumpur summit

کوالالمپور: ملائیشیا میں 18 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی کوالالمپور سمٹ اختتام پذیر ہو گئی۔ ترکی ،ملائشیا،ایراناورقطر نے معاشی پابندیوں سے بچنے کیلئے بارٹر سسٹم اورسونے میں تجارت کرنے پر غور شروع کر دیاہے۔

کوالالمپورسمٹ میں مسلم امہ کو درپیش مسائل اوراسلامو فوبیا جیسے مسائل زیرغورآئے۔ملائشیا وزیراعظم مہاتیرمحمد کی جانب سے معاشی پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر ایران اور قطر کی تعریف کی گئی۔

تمام ممالک کے رہنماؤں نے باہمی تجارت کے لیے ایک دوسرے کی کرنسی استعمال کرنے پر بھی رضامندی ظاہرکی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے، وزیراعظم عمران خان

ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کوالالمپور سمٹ‘ میں ملائیشیا، ترکی، قطر اور ایران ایک دوسرے سے تجارت ڈالر، پاؤنڈ یا یورو کے بجائے ‘سونے‘ یا ’درہم‘ میں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ میں تجویز کروں گا کہ ہم تجارت کے لیے دینار اور بارٹر سسٹم کے استعمال پر غور کریں اور جلد ہی اس پر عملدرآمد کیلئے کوئی قابل عمل حل ڈھونڈ نکالیں گے۔

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں جب دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ کچھ ممالک یکطرفہ فیصلے کرکے دیگر ممالک کے خلاف ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں جن کا مقصد انہیں سزا دینا ہو، ملائیشیا اور دیگر ممالک کو ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایسے اقدامات ہم میں سے کسی کے خلاف بھی اٹھائے جاسکتے ہیں۔

Related Posts