کراچی: نئے آئی جی سندھ کے لئے مشتاق مہر کے نام پر وفاق اور سندھ حکومت میں اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدلی پراتفاق کیا گیا تھا جس کے بعد د وفاق نے نئے آئی جی سندھ کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔
جن میں ڈاکٹر کامران فضل،انعام غنی اور مشتاق مہر شامل ہیں، فائنل کی گئی لسٹ میں سے کسی ایک نام کا اعلان بطور آئی جی سندھ جلد کیا جائے اور ممکنہ طور پر مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق