بھارتی ٹیم میں گروپ بندی کا انکشاف، کوہلی ریٹائر ہو جائیں گے۔مشتاق احمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ٹیم میں گروپ بندی کا انکشاف، کوہلی ریٹائر ہو جائیں گے۔مشتاق احمد
بھارتی ٹیم میں گروپ بندی کا انکشاف، کوہلی ریٹائر ہو جائیں گے۔مشتاق احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھارتی ٹیم میں گروپ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 کرکٹ سے جلد ریٹائر ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ویرات کوہلی صاحبِ اولاد ہیں جن کی ایک بیوی اور بیٹی ہے، بھارتی کپتان اپنی نجی زندگی پر زیادہ توجہ دیں گے جبکہ کپتانی چھوڑنے کے پیچھے مسئلہ ضرور ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اگلے کپتان روہت شرما ہوں گے۔ویرات کوہلی

انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رمیز راجہ سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹس سے شکست دیدی

گفتگو کے دوران کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اگر کوئی کرکٹر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرے تو اس کا مطلب ڈریسنگ روم میں مسئلہ لیا جاتا ہے۔ ایک کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے کہہ سکتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور ٹیم کے مابین تعلقات بہت اچھے نہیں رہے۔

سابق اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں ممبئی اور دہلی کے نام سے 2 واضح گروپس ہیں جو الگ الگ شناخت رکھتے ہیں جبکہ ٹیم نے آئی پی ایل کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔ ٹیم کو آئی پی ایل کا خسارہ بھگتنا پڑا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ بھارتی ٹیم آئی پی ایل کے باعث کئی ماہ سے بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی کارکردگی کا باعث آئی پی ایل ہے، ویرات کوہلی جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرینگے۔ 

Related Posts