گجرات: سربراہ مسلم لیگ (ق ) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مشرف کو سزا سے سرحد پر کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا، ہمیں فوج کے اس سپاہی کے جذبات کی بھی تشویش ہونی چاہیے۔
چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا اس فوجی پر کیا بیتے گی جب اس کے سپہ سالار کو غدار کہا جا رہا ہے، ہمارے فوجی جوانوں نے وطن عزیز کا دفاع کیا، کسی بھی ملک کا آرمی چیف آسانی سے نہیں بنتا۔
ان کاکہناتھا کہ مشرف ہو یا کوئی اور فوجی، جنرل کے عہدے تک پہنچنے کے لیے قابلیت، احساسات اور ملک و قوم سے محبت کے جذبات اس میں کوٹ کوٹ کر بھرتے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مشرف سزائے موت،چیف جسٹس سے نامناسب بات منسوب کی گئی۔فواد چوہدری