اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا سوشل میڈیا پر کرپشن سے متعلق زیر گردش ویڈیو پر رد عمل سامنے آیا ہے۔
مصدق ملک کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیٹ فلکس سے منسوب کرکے ن لیگ اور ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ویڈیو چلائی جارہی ہے جس سے نیٹ فلیکس لاتعلقی کا اظہار کرچکاہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ ایسے ہی کاموں کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے امریکا میں ڈیوڈ فینٹن کو لابسٹ ہائر کیا جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا دشمن ہے، ڈیوڈ فینٹن سے معاہدہ جھوٹ ہے تو عمران خان اس کی تردید کریں، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ڈیوڈ فینٹن کے ذریعے استعمال کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کی حقیقی آزادی کے لئے فیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہوگا، عمران خان
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کا مارچ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے نہیں، ریاست کے خلاف ہے، وہ اداروں سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے واپس نہ لائے تو مارچ کروں گا۔مصدق ملک نے پی ٹی آئی چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔