کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریکِ انصاف کی طرف سے منفی سیاست کے الزام کا جواب دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ترجمان حکومتِ پنجاب اور تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے کہا کہ آپ قومی معاملات پر سیاست نہ کریں جبکہ آپ کے بیانات میڈیا پر اچھے لگتے ہیں جس پر ترجمان سندھ حکومت خاموش نہ رہ سکے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہباز گِل صاحب، اِس مشکل وقت میں ہم سیاست کا تصور بھی نہیں کرسکتے جبکہ این آئی ایچ صوبائی نہیں، وفاقی ادارہ ہے۔ اس کے غلط اعدادوشمار میں سندھ حکومت کو غلط قرار نہیں دیاجاسکتا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ این آئی ایچ کے غلط اعدادوشمار پر آپ ہمیں قصوروار نہ ٹھہرائیں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو قوم آپ کی ممنون ہوگی۔ اُمید ہے آپ اپنے اداروں کو ٹھیک کریں گے۔ اگر آپ کی بات درست ہے تو حکومتِ پنجاب کو مبارکباد دیتا ہوں۔
شہباز گل صاحب!اس مشکل وقت میں ہم سیاست کا تصور بھی نہیں کرتے،این آئی ایچ صوبائی نہیں وفاقی ادارہ ہے اگر وہ غلط اعداوشمار جاری کرے تو اس میں سندھ حکومت کو قصور وار نہ ٹہرائیں تو قوم آپکی ممنون ہوگی،اُمید ہے آپ اپنے اداروں کو ٹھیک کرینگے۔آپکی بات درست ہے تو حکومت پنجاب کو مبارکباد https://t.co/xDzT521TdQ
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 3, 2020