اسٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی تیزی،انڈیکس میں 839.12 پوائنٹس کااضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹمیں چوتھے روز بھی تیزی،انڈیکس میں 839.12 پوائنٹس کااضافہ
اسٹاک مارکیٹمیں چوتھے روز بھی تیزی،انڈیکس میں 839.12 پوائنٹس کااضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری روز تیزی ریکارڈ کی گئی، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 839.12 پوائنٹس اوپر چلا گیا، جس کے بعد 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔ سرمایہ کاروں کو 130 ارب روپے سے زائد کا فائدہ۔

اسٹاک مارکیٹ میں تین روز قبل 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی جس کے بعد چار سال بعد ایک دن میں 1200 پوائنٹس کی تیزی رکارڈ کی گئی تھی۔ سرمایہ کاروں کو تقریباً 190 ارب روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، شروع کے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی۔

ایک موقع پر انڈیکس 31817.10 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا تاہم تیزی کے تسلسل میں وقتی طور پر بریک لگااور انڈیکس میں ریورس گیئر لگ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 839.12 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31621.79 پوائنٹس کی سطح تک بلند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.73 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

تیزی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی 9 حدیں بحال ہوئیں۔

Related Posts