وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں (شہباز شریف) کو بڑے میاں (سابق وزیر اعظم نواز شریف) کی طرح پارلیمان میں پانامہ ٹو کرپشن کی وضاحت دینی چاہئے۔
وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کو شہزاد اکبر کے سوالات کے جوابات دینے چاہئں کہ انہوں نے قوم کو کس طرح لوٹا۔
مراد سعید نے ن لیگ رہنما خواجہ آصف کے بارے میں کہا کہ امید ہے کہ اِس بار خواجہ آصف یہ نہیں کہیں گے کہ میاں صاحب فکر نہ کریں، قوم بھول جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم آپ کی کرپشن کبھی نہیں بھول سکتی، نہ ہی وزیر اعظم عمران خان قوم کو یہ کرپشن بھولنے دیں گے۔ شہباز شریف پارلیمان میں وضاحت پیش کریں۔
چھوٹےمیاں کوبڑےمیاں کیطرح پارلیمان میں پانامہ ٹوکرپشن کی وضاحت اورشہزاداکبرکے سوالات کےجوابات دینےچاہیں کہ کسطرح انہوں نےقوم کو لوٹا
امیدہےاس دفعہ کوئ خواجہ آصف بھی اٹھ کر یہ نہیں کہےگاکہ میاں صاحب فکرنہ کریں قوم بھول جاےگی کیونکہ نہ قوم بھولتی ہےنہ عمران خان بھولنےدیتاہے
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 6, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے، اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 3روز قبل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ اور جاتی عمرہ پر پچھلے 5 سال میں عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف پر خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے ،مراد سعید