سندھ حکومت کا نیب آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ
سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی :وزیراعلی سندھ سید مراد علی نے نیب آرڈیننس میں وفاقی ترمیم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارہ دری میں کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ کو مشینری حوالے کرنے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ18 ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں کہ اس کو چیلنج نہ کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں کہتا ہوں آپ اس میں ترمیم کرکے صوبوں کو مزید اختیار دیں۔

وزیراعلی سندھ نے دو ٹوک اعلان کیا کہ ہم نیب آرڈیننس میں وفاقی ترمیم کو نہیں مانتے۔وفاق اس میں ترمیم نہیں کرسکتا، ہم اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

مزید پڑھیں :اگر سڑک پر ملبہ نظرآیا توعمارت کو سیل کردیاجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یہ دعوی کرتی ہے کہ ایس تھری دوہزار سات میں ڈیزائن کیا گیا تھا،وفاقی حکومت نے بہت ساری کمیٹیاں بنا دی ہیں،کے فور کی الائمنٹ ہم نے چیلنج نہیں کی تھی ہم نے نیک نیتی سے پچیس بلین روپے کا کے فور پروجیکٹ ایف ڈبلیو او کے ساتھ شروع کیا۔

اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد میں نکاسی آب کی بہتری کیلئے بیس نئی گاڑیاں واٹر بورڈ کے حوالے کی گئیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پرانی گاڑیوں کو مرمت کر کے آئندہ سال واٹر بورڈ کو دیا جائے گا۔

Related Posts