کراچی کے نوجوانوں میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے والے منور صدیقی کی گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے نوجوانوں میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے والے پروفیشنل کرکٹ کوچ منور صدیقی مختلف نوجوانوں کی کھیلنے کی استعدادِ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کرکٹ کوچ منور صدیقی نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے نوجوانوں کوکرکٹ کی تربیت دی ہے جن میں بچے بچیاں اور نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ ان سے گفت و شنید کا حال قارئین کی نذر ہے:

یہ بھی پڑھیں:

اچھا بیٹسمین بن کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں،7 سالہ محمد محد

ایم ایم نیوز: آپ کا کیا خیال ہے کہ کراچی میں کرکٹ کا رجحان کتنا ہے؟

منور صدیقی: شہرِ قائد کے نوجوانوں کی صلاحیتیں کرکٹ کے میدان میں اتنی زیادہ ہیں کہ یہاں سے 4 ٹیمیں بنائی جاسکتی ہیں۔

ایم ایم نیوز: اگر کسی نوجوان میں کرکٹ کی صلاحیت دیکھتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟

منور صدیقی: میری کوشش ہوتی ہے کہ سب سے پہلے فٹنس پر کام کروں۔ اگر کوئی بچہ فٹنس پر کام کرتا ہے تو کرکٹ کے میدان میں کامیاب ہوسکتا ہے تاہم ہفتے میں صرف 2 دن فٹنس پر کام کرنے سے یہ نہیں ہوسکتا۔

ایم ایم نیوز: آپ کے خیال میں ہماری خواتین اور مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ 

منور صدیقی: میں سمجھتا ہوں کہ ہماری قومی ٹیموں کا سب سے بڑا مسئلہ ہی فٹنس ہے۔ صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ آپ کی پوری زندگی اس پر منحصر ہے کہ اگر آپ فٹ ہوں گے، تبھی آپ دنیا کا ہر کام کرسکیں گے۔

ایم ایم نیوز: نوجوانوں کو کرکٹ کی کیا تربیت دی جاتی ہے؟

منور صدیقی: فٹنس پر کام کرتے ہیں، اس کے علاوہ کرکٹ کی مہارتوں پر کام کیا جاتا ہے جس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے علاوہ فیلڈنگ بھی شامل ہے۔ جس کھلاڑی کی جو پوٹینشل ہوتی ہے اسے پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلاڑی کو اس کی صحیح اسکل کے مطابق کھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ 

ایم ایم نیوز: پی ایس ایل کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟

منور صدیقی: پی ایس ایل کے ذریعے ملک بھر سے نوجوان کھیل کے میدان تک پہنچتے ہیں جسے سب شائقین کو دیکھنا چاہئے۔ چھوٹے بچے یا کرکٹ کھیلنے والوں کو پی ایس ایل ضرور دیکھنا چاہئے۔ قومی ٹیم میں اسی پی ایس ایل سے شامل کیا جاتا ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ کے پاس کہاں کہاں سے نوجوان آتے ہیں؟

منور صدیقی: میرے پاس الحمد اللہ پورے کراچی سے لوگ آرہے ہیں۔ کبھی کبھی پشاور سے فون آجاتا ہے کہ آپ کا نمبر ہم نے فیس بک سے لیا، ہم آپ کے پاس آنا چاہتے ہیں۔ یہاں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے لڑکے بھی سیکھنے آتے ہیں۔ کراچی میں کلفٹن، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور لانڈھی کورنگی سمیت مختلف علاقوں سے آجاتے ہیں۔

ایم ایم نیوز: جو لوگ کرکٹ سیکھنا چاہتے ہیں، آپ سے ملاقات کیلئے کہاں آئیں؟

منور صدیقی: میں المنصورہ پر ہوتا ہوں۔ ہمارا گراؤنڈ عائشہ منزل کراچی میں ایف بی ایریا بلاک 10 میں ہے۔ میں یہاں ہفتے میں 2 دن 11 سے 2 بجے تک ہوتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے کرکٹ کھیلیں۔

 

Related Posts