پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے بولرز نے تباہی مچادی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، احسان اللہ نے صرف 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل 8 کے اب تک 2 میچز کھیلے گئے اور دونوں ہی انتہائی سنسنی خیز رہے ہیں۔ آج کے شیڈول میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ایونٹ کا تیسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن پر آگیا
ایونٹ میں ملتان سلطانز ایک میچ کھیل چکی ہے، جس میں اسے لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے دوسرے میچ میں جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پی ایس ایل سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں۔