ملتان پشاور زلمی کو زیر کرکے پی ایس ایل کا نیا چمپئن بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Multan Sultans thrash Peshawar Zalmi to win maiden PSL title

ابو ظہبی: پاکستان سپرلیگ 6 کے فائنل میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے ہراٹرافی اپنے نام کرلی،ملتان سلطانز کے صہیب مقصود کو مین آف دی میچ، مین آف دی ٹورنامنٹ اور ایونٹ کے بہترین بلے باز کا اعزاز بھی لے اڑے۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے جبکہ پشاور زلمی کی پوری ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بدقسمتی سے 42 رنز پر دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کامران اکمل 36 اور زازئی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوناتھن ویلز بھی 6 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے اورپشاور کی مزاحمت 159 رنز پر دم توڑ گئی۔

مزید پڑھیں: کیا صہیب مقصود، حیدر علی کی جگہ بہتر متبادل ہوسکتے ہیں؟

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑاور ہارنے والی ٹیم کو تین کروڑ کی انعامی رقم ملے گی جب کہ بہترین بولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر کو 8،8 لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے اور اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلئے 32 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

ملتان سلطان کے صہیب مقصود کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ دیا گیا جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پشاور زلمی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ محمد رضوان کو دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ بھی شاہنواز دھانی کو دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز کا ایوارڈ صہیب مقصود کو دیا گیا جب کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی صہیب مقصود کو دیا گیا۔

Related Posts