اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل ہرانے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے متعلق قومی کرکٹر محمد نواز کا بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کپتان بین اسٹوکس کیقیادت میں ہفتے کی شب دبئی سے پاکستان پہنچی۔ غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والی ٹیم کو ہوٹل لے جایا گیا۔
فیفا، فرانس نے ڈنمارک کو دو ایک سے شکست دے دی
انگلنیڈ ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں، دوسرا میچ 9 جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔
پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جارحانہ کھیل پیش کرتی ہے، پاکستان نے بھی اسی حساب سے تیاری کی ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام کھلاڑی اچھی تیاری کرچکے ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل محمد نواز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں بطور آل راؤنڈر پرفارم کرنے کا ارادہ ہے۔ کنڈیشنز کے حساب سے میچ کیلئے تیاری کر رہا ہوں۔
محمد نواز نے کہا کہ اگر ٹیسٹ میچ کھیلا جائے تو وائٹ بال فارمیٹس یعنی ٹی 20 اور ون ڈے کھیلنا آسان ہوجاتا ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یادگار کارکردگی دکھائیں۔