لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو بائیو مکینک لیب نےکلیئر قرار دے دیا، اب وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں باؤلنگ کر سکیں گے۔
محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کی منظور شدہ لاہور کی مقامی یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں لیا گیا جس میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیاجس کے بعد وہ کسی بھی ملک کی کرکٹ لیگز میں باؤلنگ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں محمد حفیظ کے ایکشن کو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے مشکوک قراردیا گیا تھااور ان پر برطانیہ کے کسی بھی کاؤنٹی میچ میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
محمد حفیظ نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں مڈل سیکس کی جانب سے چار میچز کھیلے جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 115 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ ان کا اسکور 48 رنز رہاجبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان